بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 ڈرون تباہ، حملے کی کوشش ناکام

ضلع خاران کے علاقے البٹ میں دہشت گردوں نے ایک چیک پوسٹ کو کم درجے کے ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی

October 30, 2026 · اہم خبریں, قومی
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 ڈرون تباہ، حملے کی کوشش ناکام

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 ڈرون تباہ، حملے کی کوشش ناکام

کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی اور پانچوں ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خاران کے علاقے البٹ میں دہشت گردوں نے ایک چیک پوسٹ کو کم درجے کے ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے تمام پانچ ڈرونز تباہ کردیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور چیک پوسٹ محفوظ رہی۔

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔