ایران کے جزیرہ قشم کے قریب متعدد دھماکے،تین آئل ٹینکرز میں آگ لگنے کی اطلاع
آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو پیش آنے والے واقعات کے بعد خطے میں سمندری صورتحال پر تشویش بڑھ گئی ہے
ایران کے جزیرہ قشم کے قریب متعدد دھماکے،تین آئل ٹینکرز میں آگ لگنے کی اطلاع
ایران کے جزیرہ قشم کے سمندری علاقے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو پیش آنے والے واقعات کے بعد خطے میں سمندری صورتحال پر تشویش بڑھ گئی ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے ایک دشمن لڑاکا طیارے کو روک کر جزیرہ قشم کے علاقے سے واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں تین آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی۔
ادھر برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق عمان کے قریب آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز آگ کی لپیٹ میں ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور نقصان سے متعلق معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔