کراچی: گلستانِ جوہر کی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، آگ پر قابو پا لیا گیا
آتشزدگی کے باعث فرنیچر مارکیٹ کو نقصان پہنچا، جبکہ آگ ملحقہ رہائشی عمارت تک بھی پھیل گئی تھی
کراچی: گلستانِ جوہر کی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، آگ پر قابو پا لیا گیا
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں کامران چورنگی کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم متاثرہ مقام پر کولنگ کا عمل جاری ہے۔
آتشزدگی کے باعث فرنیچر مارکیٹ کو نقصان پہنچا، جبکہ آگ ملحقہ رہائشی عمارت تک بھی پھیل گئی تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رہائشی عمارت میں لگی آگ پر بھی قابو پا لیا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ بجھانے کے آپریشن میں چار فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔ متاثرہ دکانداروں میں سے ایک نے کروڑوں روپے کے نقصان کا دعویٰ کیا ہے، تاہم نقصان کی حتمی مالیت کا تعین ہونا باقی ہے۔