لکی مروت اور باجوڑ میں پولیس پر حملے، 2 اہلکار شہید،2 حملہ آور ہلاک
واقعے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا گیا، جس کے دوران دونوں مسلح حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
لکی مروت اور باجوڑ میں پولیس پر حملے، 2 اہلکار شہید،2 حملہ آور ہلاک
لکی مروت اور باجوڑ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ لکی مروت میں پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 2 مسلح حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے۔
باجوڑ میں تھانہ برنگ کی حدود میں واقع سیلئی پٹی پولیس پوسٹ پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار خائستہ مین سید نے حملہ آوروں کا بہادری سے مقابلہ کیا، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔
دوسری جانب لکی مروت کے علاقے شہبازخیل میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا گیا، جس کے دوران دونوں مسلح حملہ آور ہلاک ہوگئے۔