پولینڈ کے چیف جسٹس معطل ، صدر کارول ناوراکی نے سینیگال کا دورہ منسوخ کر دیا

ایسی صورتحال میں صدر کا پولینڈ میں موجود ہونا ضروری ہے ،کارول ناوراکی

October 30, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

وارسا: پولینڈ کے صدر کارول ناوراکی سینیگال کا دورہ منسوخ کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ فیصلہ انہوں نے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت (کانسٹیٹیوشنل ٹریبیونل) کی عمارت میں پولیس کے داخلے اور عدالت کے چیف جسٹس کی معطلی کے بعد کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں صدر ناوراکی کا کہنا تھا ایسی صورتحال میں صدر کا پولینڈ میں موجود ہونا ضروری ہے۔ میں سینیگال کا اپنا سفر منسوخ کر کے واپس آ رہا ہوں۔

پولیس حکام کے مطابق عدالت کی عمارت کے باہر ہونے والے پرتشدد واقعات اور پولیس اہلکاروں پر خطرہ پیدا کرنے والی اشیا پھینکنے کے بعد افسران کانسٹیٹیوشنل ٹریبیونل کی حدود میں داخل ہوئے۔ دوسری جانب ویب سائٹ پر جاری بیان میں عدالت نے تصدیق کی کہ کورٹ کے صدر بوجدان سویچکوسکی کو معطل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پولینڈ میں آئینی عدالت سے متعلق طویل عرصے سے جاری سیاسی تنازع کے باعث ادارے کی فعال کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ روان سال کے اوائل میں بھی صدر ناوراکی نے پارلیمنٹ کے نامزد کردہ چھ میں سے تین ججوں سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا، جبکہ معطل شدہ چیف جسٹس سویچکوسکی نے موجودہ پارلیمانی اکثریت کے منتخب کردہ ججوں کو ان کے فرائض سنبھالنے سے روک دیا تھا۔