ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے فوجی کمانڈروں کو اہم ہدایات جاری کردیں

حملہ ہوا تو جغرافیائی حدود سے بالاتر ہو کر جواب دیا جائے ، جنگ کے خاتمے کا وقت ایران طے کرے گا، پالیسی بیان

October 31, 2026 · بام دنیا
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے فوجی کمانڈروں کو اہم ہدایات جاری کردیں

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے فوجی کمانڈروں کو اہم ہدایات جاری کردیں

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈروں سے اہم ملاقات کی ہے جس میں عسکری امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس موقع پر انہوں نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ دشمن کے کسی بھی خطرے کا جواب جغرافیائی حدود سے بالاتر ہو کر دیا جائے گا اور اگر دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جنگ کے خاتمے کا وقت اور شرائط ایران خود طے کرے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ امریکی اور اسرائیلی دشمن کے تمام مادی اور غیر مادی اثاثے ایرانی افواج کی مکمل دسترس میں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایران کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہم وقت تیار رہیں اور دفاعی و انٹیلی جنس صلاحیتوں کو جدید ٹیکنالوجی سے مزید مضبوط بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی مسلح افواج کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ امریکی اور اسرائیلی اثاثوں سے متعلق فوجی اہداف کی فہرست کو مکمل طور پر اپ ڈیٹ کریں۔

ملاقات کے دوران اعلیٰ عسکری کمانڈروں نے خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں فورسز کی تیاریوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی اور شمال مغربی و جنوب مشرقی سرحدوں پر تعینات محافظوں کی حربی صلاحیتوں سے آگاہ کیا۔ کمانڈرز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مختلف اقسام کے جدید جنگی ہتھیاروں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ جدید جاسوسی اور جنگی ڈرونز کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔