افغانستان سے دہشتگرد حملوں پر امریکہ نے پاکستان کی حمایت کردی
عالمی تشویش، افغان سرزمین کا استعمال، پاکستان کو نشانہ بننے سے بچانا ترجیح ہے
افغانستان کی سرحد کے قریب سکیورٹی اہلکار اور عسکری گاڑی۔
واشنگتن (نیوز ڈیسک) امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی سرزمین سے اسپانسر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں پر شدید تشویش لاحق ہے۔
دستاویزات اور بیانات کے مطابق، اسلام آباد کا ماننا ہے کہ افغان طالبان نے ان حملوں کو روکا نہیں ہے اور اس ضمن میں خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے اس صورتحال کے خلاف خود عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔
مارکو روبیو نے مزید واضح کیا کہ امریکہ ہرگز نہیں چاہتا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جائے، اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اس نوعیت کے چیلنجز سے نمٹنا انتہائی ضروری ہے۔