گلگت بلتستان میں یومِ آزادی پر شاندار پریڈ کا انعقاد

پریڈ میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا، جبکہ مختلف خوبصورت فلوٹس بھی پیش کیے گئے

November 1, 2026 · قومی
گلگت بلتستان میں یومِ آزادی پر شاندار پریڈ کا انعقاد

گلگت بلتستان میں یومِ آزادی پر شاندار پریڈ کا انعقاد

گلگت: گلگت بلتستان میں یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فوج، گلگت بلتستان اسکاؤٹس، رینجرز اور پولیس کے دستوں نے بھرپور شرکت کی۔

پریڈ میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا، جبکہ مختلف خوبصورت فلوٹس بھی پیش کیے گئے جنہوں نے تقریب کو مزید دلکش بنا دیا۔

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین اور گورنر سید مہدی شاہ نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔

تقریب میں یومِ آزادی کے جذبے اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔