وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے سرحدوں کے دفاع کو یقینی بنانے اور دشمن کے عزائم ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین
گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملک کے دفاع، قومی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ملکی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
امجد حسین کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے سرحدوں کے دفاع کو یقینی بنانے اور دشمن کے عزائم ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
تقریب میں فوجی افسران اور سرکاری حکام بھی موجود تھے۔