خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 105 کلومیٹر تھی

November 1, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، ملاکنڈ اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 105 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے دوران شہری خوفزدہ ہو کر محفوظ مقامات کی طرف نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دوسری جانب انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔