امریکی بحری ناکابندی ناکام: 20 لاکھ بیرل خام تیل لے کر ایرانی آئل ٹینکر چین پہنچ گیا
سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تازہ ترین تصاویر سے ایرانی آئل ٹینکر کے چینی بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے کی مکمل تصدیق ہو چکی ہے،'ٹینکر ٹریکر' کمپنی نے دعویٰ
فائل فوٹو
تہران:امریکہ کی جانب سے عائد کردہ سخت ترین بحری ناکابندی ناکام ہو گئی، 20 لاکھ بیرل خام تیل سے لدا ایرانی آئل ٹینکر ساڑھے تین ماہ کے طویل اور دشوار گزار بحری سفر کے بعد بالآخر چینی بندرگاہ پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی شپنگ اور آئل موومنٹ پر نظر رکھنے والی ‘ٹینکر ٹریکر’ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تازہ ترین تصاویر سے ایرانی آئل ٹینکر کے چینی بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے کی مکمل تصدیق ہو چکی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ کی جانب سے رواں سال 14 جولائی سے شروع کی جانے والی شدید بحری ناکابندی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ایرانی آئل ٹینکر تمام تر دشواریوں کو عبور کرتے ہوئے کامیابی سے چین پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔ ماہرین اس پیش رفت کو خطے کی جیو پولیٹیکل صورتحال اور تیل کی عالمی تجارت کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔