لاہور،حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

ملزم کے قبضے سے 46 لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے، موبائل فون اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار سے متعلق اہم دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔

November 3, 2026 · جرم وسزا
لاہور،حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور،حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی ٹیم نے لاہور کی اعظم کلاتھ مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابوزر کو حراست میں لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 46 لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے، موبائل فون اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار سے متعلق اہم دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حکام ملزم سے پوچھ گچھ کے ذریعے غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث دیگر افراد اور نیٹ ورک کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔