راولپنڈی: 37 لاکھ روپے کے زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ گرفتار
ملزمہ کے قبضے سے چوری کیے گئے تمام طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد مدعی مقدمہ کے حوالے کر دیا گیا۔
راولپنڈی: 37 لاکھ روپے کے زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ گرفتار
راولپنڈی میں گھر سے 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چوری کرنے کے الزام میں گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے چوری کیے گئے تمام طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد مدعی مقدمہ کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند روز قبل ہی ملازمت حاصل کرنے کے لیے گھر آئی تھی، جہاں موقع ملتے ہی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئی۔
حکام کے مطابق مختلف ذرائع سے تفتیش کے بعد ملزمہ کو گرفتار کیا گیا، جبکہ واردات میں ملوث اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔