عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت اور جماعت اسلامی متفق

اس سلسلے میں حکومت اور جماعت اسلامی کی کمیٹیوں کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

November 4, 2026 · قومی
عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت اور جماعت اسلامی متفق

عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت اور جماعت اسلامی متفق

پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے خاتمے اور عوام کو مزید ریلیف دینے کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان مجوزہ معاہدے کا حتمی مسودہ آج تیار کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حکومت اور جماعت اسلامی کی کمیٹیوں کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، جس میں پیٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے سے متعلق معاہدے کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بتدریج ختم کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو ریلیف دینے اور زرعی شعبے کے لیے سہولتیں فراہم کرنے پر بھی اتفاق رائے سامنے آیا ہے۔

مجوزہ معاہدے کے مسودے کی تیاری کے بعد اسے حتمی منظوری کے لیے حکومت اور جماعت اسلامی کی قیادت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔