کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش، موسم سرد اور خوش گوار ہوگیا
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔
November 4, 2026 · ماحولیاتی تغیر
کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش، موسم سرد اور خوش گوار ہوگیا
کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش نے موسم کا رنگ بدل دیا، بارش کے بعد شہر میں سردی کی شدت بڑھ گئی جبکہ موسم خوش گوار ہوگیا۔
طویل عرصے سے جاری خشک موسم کے بعد بارش برسنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور لوگوں کے چہروں پر خوشی لوٹ آئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کے اطراف واقع پہاڑی علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔