مہمند میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ
مسلح افراد نے پولیو ڈیوٹی پر موجود پولیس ٹیم پر اچانک فائرنگ کی اور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
مہمند میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل یکہ غنڈ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، تاہم تمام اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے پولیو ڈیوٹی پر موجود پولیس ٹیم پر اچانک فائرنگ کی اور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
ڈی پی او مہمند رضا محمد خان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جا سکے۔
واقعے میں کسی پولیس اہلکار کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔