نمل یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار کار کا موٹر سائیکل سے تصادم، 5 افراد زخمی،دو لڑکیوں کی حالت تشویشناک

حادثے میں دو لڑکیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل بری طرح تباہ ہو گئی

November 5, 2026 · قومی
نمل یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار کار کا موٹر سائیکل سے تصادم، 5 افراد زخمی،دو لڑکیوں کی حالت تشویشناک

نمل یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار کار کا موٹر سائیکل سے تصادم، 5 افراد زخمی،دو لڑکیوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: نمل یونیورسٹی روڈ پر خیابانِ جوہر کے قریب تیز رفتار ہونڈا سوک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، جن میں دو لڑکیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل بری طرح تباہ ہو گئی جبکہ ہونڈا سوک کی اگلی اسکرین بھی ٹوٹ گئی۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے کار اور موٹر سائیکل تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔