گجرات:گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی،3 افراد جاں بحق

واقعہ گاؤں پنڈ عزیز میں پیش آیا، جہاں دو منزلہ مکان کے کچن میں سلنڈر سے منسلک پائپ سے گیس لیک ہوکر جمع ہوگئی تھی۔

November 5, 2026 · قومی
گجرات:گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی،3 افراد جاں بحق

گجرات:گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی،3 افراد جاں بحق

گجرات کے نواحی علاقے سرائے عالمگیر میں گھر کے اندر گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ گاؤں پنڈ عزیز میں پیش آیا، جہاں دو منزلہ مکان کے کچن میں سلنڈر سے منسلک پائپ سے گیس لیک ہوکر جمع ہوگئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ذہین زبیر نے دودھ گرم کرنے کے لیے چولہا جلایا تو اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی لپیٹ میں آکر 38 سالہ تصور حسین اور 35 سالہ صائمہ بھی جھلس گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کھاریاں کے اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔