کراچی:یونیورسٹی روڈ پر اہم ایلیویٹڈ یوٹرن ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے تحت تعمیراتی کام میں اہم پیش رفت

November 5, 2026 · قومی

یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے تحت تعمیر کیا گیا ایلیویٹڈ یوٹرن ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

کراچی میں جامعہ کراچی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے تحت تعمیر کیا گیا ایلیویٹڈ یوٹرن آج ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، جس سے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بہتر ہونے اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملنے کی توقع ہے۔

ٹرانس کراچی، ایف ڈبلیو او اور حکومت سندھ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے اور کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے پر تیزی سے پیش رفت یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے پر گزشتہ چار سال سے کام جاری ہے، جبکہ اب تک یونیورسٹی روڈ کا 80 فیصد سے زائد حصہ بحال ہوچکا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے 15 ستمبر تک یونیورسٹی روڈ کا 100 فیصد کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، تاہم اس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا۔