چترال میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، موسم سرد ہوگیا
چترال لوئر کے سیاحتی مقام گرم چشمہ اور دیگر وادیوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی جبکہ بالائی پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی
November 5, 2026 · ماحولیاتی تغیر
چترال میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، موسم سرد ہوگیا
چترال میں گزشتہ رات سے جاری ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث موسم سرد ہوگیا۔
مقامی اطلاعات کے مطابق چترال، مڈک لشٹ، کالاش ویلیز اور گبور سمیت مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
چترال لوئر کے سیاحتی مقام گرم چشمہ اور دیگر وادیوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی جبکہ بالائی پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی۔ لواری ٹاپ پر بھی ہلکی برفباری ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ چترال میں کافی عرصے کے وقفے کے بعد دوبارہ بارش ہوئی ہے، جس کے باعث علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔