زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ملکی مجموعی ذخائر بڑھ کر 26 ارب 86 کروڑ ڈالر ہو گئے

November 5, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی ذخائر بڑھ کر 26 ارب 86 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ذخائر بڑھ کر 21 ارب 56 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 5 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔