پٹرول 9 روپے 41 پیسے ، ڈیزل 5 روپے 56 پیسے فی لٹر مزید سستا

پٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 فی لٹر مقرر ، ڈیزل کی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لٹر ہو گئی

November 5, 2026 · اہم خبریں
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے فی لٹر کمی کردی۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 فی لٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد 6 نومبر تک کے لیے ہو گا۔