ایم کیو ایم کا29 نومبر کو سندھ حکومت کیخلاف شارع فیصل پر ریلی کا اعلان
ریلی سندھ حکومت کی خراب طرز حکمرانی اور تعلیم سمیت مختلف محکموں میں کرپشن کے خلاف نکالی جارہی ہے ،وسیم اختر
November 5, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف 29 نومبر کو شارع فیصل پر ریلی کا اعلان کردیا۔
ایم کیو ایم کی جانب سے یہ فیصلہ بہادر آباد میں پارٹی مرکز پر سینئر رہنما وسیم اختر کی زیر صدارت مرکزی ذمے داران کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں تعلیمی بورڈ میں طلبا کے ساتھ مبینہ زیادتیوں، میڈیکل کالجز میں جعلی مارک شیٹس پر داخلوں اور بلدیاتی قانون میں ترمیم پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
وسیم اختر نے کہا کہ یہ ریلی سندھ حکومت کی خراب طرز حکمرانی اور تعلیم سمیت مختلف محکموں میں کرپشن کے خلاف نکالی جارہی ہے۔