فکسڈ گیم کھیلیں گے تو قیمت ہمیں ادا کرنا ہوگی مولانا صاحب کو نہیں، خواجہ آصف
نظریاتی اختلافات اپنی جگہ، اتنی تلخی نہیں ہونی چاہیے کہ سلام دعا کے بھی روادار نہ رہیں ، گفتگو
فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن میرے بارے میں بات کی تو میں نے بھی جواب دیا۔ ہم اگر ایسی فکسڈ گیم کھیلیں کہ پہلے ایک انتہا پر لے جائیں اور پھر دوسرے اتنہا پر تو قیمت ہمیں پھر ادا کرنا ہوگی مولانا صاحب کو نہیں۔
نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نظریاتی اختلافات اپنی جگہ، اتنی تلخی نہیں ہونی چاہیے کہ سلام دعا کے بھی روادار نہ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ نظریاتی اختلافات میں بھی دو نمبری نہیں ہونی چاہیے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 4 سال میں سیاسی ماحول میں بہت زہر گھول دیا ہے۔ نہ کبھی فکسڈ گیم کھیلی ہے نہ کبھی ایسی گیموں کا کھلاڑی ہوں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ حکومت کھولے گئے کیسز واپس بند کرے گی۔ ہم اگر ایسی فکسڈ گیم کھیلیں کہ پہلے ایک انتہا پر لے جائیں اور پھر دوسرے اتنہا پر تو قیمت ہمیں پھر ادا کرنا ہوگی۔