مولانا فضل الرحمان خود تصادم کی طرف جا رہے ہیں، انہیں سڑکوں پر نہیں دھکیل رہے، طلال چوہدری
اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری ہے اور مولانا فضل الرحمان کو جاری کیا گیا
مولانا فضل الرحمان خود تصادم کی طرف جا رہے ہیں، انہیں سڑکوں پر نہیں دھکیل رہے، طلال چوہدری
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو احتجاج اور سڑکوں پر آنے پر مجبور نہیں کر رہی بلکہ وہ خود تصادم کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری ہے اور مولانا فضل الرحمان کو جاری کیا گیا نوٹس ان کی موجودہ سیاسی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق رانا ثنا اللہ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ اس معاملے سے حکومت کو فائدے کے بجائے نقصان پہنچ سکتا ہے۔
طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم کی یہی سوچ ہوتی تو وفاقی وزرا مولانا فضل الرحمان کے معاملے پر گفتگو نہ کر رہے ہوتے۔ ان کے مطابق حکومت مولانا کو سڑکوں پر آنے کے لیے نہیں اکسارہی، بلکہ وہ خود بلاوجہ تلخی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔