پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان

ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔

November 6, 2026 · قومی
پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ چار سے پانچ روز کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پانچ فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے پر وزیراعظم اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کا شکریہ ادا کیا، تاہم مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔