عباس عراقچی کا اماراتی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عباس عراقچی کا اماراتی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بی بی سی فارسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سے منسلک ایک ٹیلی گرام چینل نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے جمعرات کی شب گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا اور خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے جاری سفارتی اقدامات پر بات چیت کی۔
یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب عباس عراقچی حالیہ دنوں میں سعودی عرب، عمان اور قطر کے وزرائے خارجہ سے بھی الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو کر چکے ہیں۔
ان رابطوں کو خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں سفارتی مشاورت اور رابطوں کے سلسلے کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔