اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی

انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدوار اب 8 نومبر 2026ء تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے

November 6, 2026 · قومی
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کو ریلیف، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے لوکل گورنمنٹ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدوار اب 8 نومبر 2026ء تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی مکمل دستاویزات کے ساتھ متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائیں۔