بابا گرو نانک کا 557واں جنم دن، پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول دی

حکومت نے بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات بھی مکمل کر لیے ہیں۔

November 6, 2026 · قومی
بابا گرو نانک کا 557واں جنم دن، پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول دی

بابا گرو نانک کا 557واں جنم دن، پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول دی

پاکستان کی جانب سے یہ اقدام مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔ حکومت نے بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات بھی مکمل کر لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد مئی 2025ء سے کرتارپور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کی آمدورفت معطل کر رکھی ہے۔ اس دوران سکھ برادری کی جانب سے مسلسل مطالبہ کیا جاتا رہا کہ انہیں پاکستان میں اپنے مقدس مذہبی مقامات کی زیارت اور رسومات کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا جائے۔

اسی سلسلے میں 27 اکتوبر 2026ء کو بھارتی پنجاب اسمبلی نے بھی کرتارپور راہداری کھولنے کے حق میں قرارداد منظور کی تھی، جبکہ پاکستان کی حکومت اس سے قبل 17 ستمبر 2026ء کو راہداری کھولنے کا اعلان کر چکی تھی۔

بھارتی سکھ یاتریوں نے پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولنے سے مذہبی آزادی، امن اور باہمی احترام کا پیغام دیا گیا ہے۔

یاتریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے محبت، خلوص اور دوستانہ رویہ بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک مثبت مثال ہے۔