ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا مقدمہ، اقرار الحسن پر فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر

اقرار الحسن اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

November 6, 2026 · قومی
ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا مقدمہ، اقرار الحسن پر فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر

ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا مقدمہ، اقرار الحسن پر فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر

کراچی: اینکر پرسن اقرار الحسن کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے عدالت نے 20 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی، جس کے دوران اقرار الحسن اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی پہلے ہی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے عبوری چالان کو حتمی قرار دے چکی ہے۔

اقرار الحسن کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے الزام میں این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ وہ اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔