پشاور حیات آباد میں نادرا کا ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز کے سامنے قتل

دو موٹرسائیکلوں پر سوار افراد نے فہد کو پارکنگ میں نشانہ بنایا گیا، ملزمان کی تلاش جاری

November 6, 2026 · قومی
پشاور حیات آباد میں نادرا کا ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز کے سامنے قتل

پشاور حیات آباد میں نادرا کا ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز کے سامنے قتل

پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں نادرا دفتر کی پارکنگ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں نادرا کا ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت فہد ولد شاروم سکنہ کافور ڈھیری کے نام سے ہوئی ہے جنہیں نامعلوم ملزمان نے دفتر کی پارکنگ میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس ذرائع اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم ملزمان نے اس واردات کو انجام دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خالی خول شواہد کے طور پر برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس نے مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس نے جائے وقوعہ اور پارکنگ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی شناخت اور تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس اندمناک واقعے کی تمام زاویوں سے جامع تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں اور ملوث ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔