پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم نے سمارٹ سلیبس کااعلان کردیا
سمارٹ سلیبس کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور پیکٹا (PECTAA) ہفتے کے روز اس کی تفصیلات جاری کرے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے سمارٹ سلیبس کااعلان کردیا
لاہور: پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نہم، دہم، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے سمارٹ سلیبس جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق سمارٹ سلیبس کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور پیکٹا (PECTAA) ہفتے کے روز اس کی تفصیلات جاری کرے گا۔
رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سمارٹ سلیبس سے طلبہ کو آئندہ سال بورڈ کے امتحانات کی تیاری اور امتحانات میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ پیکٹا کل نہم، دہم، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے لیے سمارٹ سلیبس کی تفصیلات سامنے لائے گا، جس کے بعد طلبہ کو امتحانی نصاب سے متعلق آگاہی حاصل ہوسکے گی۔