بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،4 دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

November 7, 2026 · اہم خبریں
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،4 دہشت گرد ہلاک

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،4 دہشت گرد ہلاک

بنوں: خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع بنوں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی عزمِ استحکام کے تحت فتنۃ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز کا حصہ تھی۔ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیشِ نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔