وزیراعظم شہباز شریف کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد
روشنیوں کا یہ تہوار ہندو برادری کے لیے امن، صحت، خوشیوں اور خوشحالی کا باعث بنے
November 8, 2026 · قومی
وزیراعظم شہباز شریف کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں دیوالی منانے والی ہندو برادری کو تہوار کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ روشنیوں کا یہ تہوار ہندو برادری کے لیے امن، صحت، خوشیوں اور خوشحالی کا باعث بنے۔ انہوں نے دعا کی کہ دیوالی سب کے لیے مسرت اور امید کا پیغام لے کر آئے۔
دوسری جانب ملک بھر میں ہندو برادری دیوالی کا تہوار روایتی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ ہندو کمیونٹی کے افراد کا کہنا ہے کہ دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے، جسے وہ خوشی اور مذہبی عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔