دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر پر

لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 292 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

November 8, 2026 · قومی
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر پر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر پر

لاہور: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر سرفہرست آگیا، جبکہ پنجاب کے کئی دیگر شہروں میں بھی فضائی آلودگی کی سطح انتہائی بلند ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 292 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار میں ننکانہ صاحب کی صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک رہی، جہاں آلودگی کی سطح 685 ریکارڈ کی گئی، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں یہ شرح 611 تک پہنچ گئی۔

اسی طرح جھنگ میں 498، ملتان میں 301، گوجرانوالہ میں 296 اور فیصل آباد میں فضائی آلودگی کی سطح 294 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث شہریوں کو صحت کے حوالے سے شدید خطرات لاحق ہیں۔