انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کی عمدہ بولنگ، بھارت کے 182 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ

علی رضا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8.4 اوورز میں 31 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں

November 8, 2026 · اسپورٹس
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کی عمدہ بولنگ، بھارت کے 182 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کی عمدہ بولنگ، بھارت کے 182 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ

العامرات: انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے اہم مقابلے میں پاکستان نے بھارت کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کر دیا، بھارتی ٹیم نے 38.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنا لیے۔

العامرات میں جاری میچ میں بھارت انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے بھارتی بیٹرز کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8.4 اوورز میں 31 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ احمد حسین نے 4 اوورز میں 24 رنز دیے۔

بھارت کی جانب سے تازہ ترین صورتحال کے مطابق کاؤیا پریش پٹیل 6 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے، جبکہ موہت اولوا ایک رن کے ساتھ ان کا ساتھ دے رہے تھے۔

بھارت کی آٹھویں وکٹ 181 رنز پر گری، یشویر گوڑ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔