انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 208 رنز پر آؤٹ

نقاب شفیق نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سیام نے 8.3 اوورز میں 27 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

November 8, 2026 · اسپورٹس
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 208 رنز پر آؤٹ

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 208 رنز پر آؤٹ

انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے اہم مقابلے میں پاکستان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی پوری ٹیم کو 208 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

عمان کے شہر العمارۃ میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ بھارتی ٹیم 46.3 اوورز میں 208 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے نقاب شفیق نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سیام نے 8.3 اوورز میں 27 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز کاویہ پارش پٹیل تھے، جنہوں نے 45 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے پر بھارتی اننگز 208 رنز پر ختم ہوگئی۔

پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 209 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔