وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم نے امریکا میں ایم ایم اے فائٹ جیت لی

شاندار کامیابی، امریکی حریف کو شکست دی، مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرلی

November 9, 2026 · اسپورٹس
وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم نے امریکا میں ایم ایم اے فائٹ جیت لی

وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم نے امریکا میں ایم ایم اے فائٹ جیت لی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکا میں ہونے والے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے ایک سخت مقابلے میں امریکی حریف کو شکست دے کر اپنے پروفیشنل کیریئر میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

امریکا میں منعقدہ اس فائٹ میں تیمور اکرم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں راؤنڈز میں حریف پر دباؤ برقرار رکھا اور ججز کے متفقہ پوائنٹس کی بنیاد پر فتح اپنے نام کی۔ وہ اب تک اپنے پروفیشنل کیریئر میں ناقابل شکست رہتے ہوئے چاروں فائٹس جیت چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوری 2023 میں ایک انٹرویو کے دوران وسیم اکرم نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے بیٹے نے کرکٹ کے بجائے ایم ایم اے کو بطور کیریئر منتخب کیا ہے اور وہ امریکا میں پروفیشنل فائٹر بننے کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ تیمور اکرم کی اس کامیابی پر ملک اور بیرون ملک موجود مداحوں اور شائقین کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔