ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردحملے سے اہل کار شہید۔3 اغوا

کانسٹیبل فیروز علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

November 9, 2026 · اہم خبریں
تصویر: سوشل میڈیا

تصویر: سوشل میڈیا

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں شاہ الماس پیر پہاڑی پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ڈی پی او کے مطابق حملہ آور 3 پولیس اہلکاروں کو سمانہ پہاڑی خانانو کوٹہ کی جانب لے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ واقعے کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا، تاہم وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

حملہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب، ہنگو کے مضافاتی علاقے میں پہاڑی پر قائم پولیس پوسٹ، جو مقامی طور پر شاہ الماس چیک پوسٹ کے نام سے جانی جاتی ہے، پر کیا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس نے شاہ الماس پیر پہاڑی پر دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ہے ، اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

شہید کانسٹیبل فیروز علی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہنگو میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک دیا، جبکہ تین پولیس اہلکار اغوا کر لیے گئے۔