ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 2بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

November 9, 2026 · جرم وسزا, قومی
پولینڈ کے شہر کراکوف میں فائرنگ کے واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر شواہد اکٹھے کرنے کی کارروائی۔

پولینڈ کے شہر کراکوف میں فائرنگ کے واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر شواہد اکٹھے کرنے کی کارروائی۔

 

ڈی آئی خان کے علاقے جھنڈو خیل بنوں میں فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی شخص کے 2 بچے اور ایک بھتیجا اس واقعے میں جاں بحق ہوئے۔ ز خمی (جاں بحق بچوں کے والد) کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت عالیان، عاشق اللہ اور کامران کے نام سے ہوئی ہے۔فائرنگ جائیداد کے تنازع پر ہوئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر کے ملزمان کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے۔