نیوز اینکر ربیعہ احسن کے بھائی نے قتل کا مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا
یہ ایک حادثہ تھا، بہنوئی نے قتل کی نیت سے فائر نہیں کیا،مدعی
نیوز اینکر ربیعہ احسن کے بھائی نے قتل کا مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق، ان کا کہناہے کہ ابتدائی طور پر مقدمہ میں نے درج کرایا تھا لیکن اب واپس لے رہا ہوں، یہ ایک حادثہ تھا، بہنوئی نے قتل کی نیت سے فائر نہیں کیا، دونوں کے درمیان کسی قسم کی ناچاقی، جھگڑا یا رنجش نہیں تھی۔
مقتولہ کے بھائی اور مقدمے کے مدعی خرم احمد کا کہنا ہے کہ بہنوئی لماری سے کپڑے نکال رہے تھے جہاں پستو. ل رکھا ہوا تھا۔ انھوں نے پستو. ل ہاتھ میں اٹھایا تو اچانک گولی چل گئی۔ میں، میری بہن اور والدہ اس بات پر متفق ہیں کہ ربیعہ کو گو لی غلطی سے لگی تھی۔مدعی کے مطابق واقعے کے وقت ان کی والدہ، بہن اور گھر کا ملازم بھی گھر میں موجود تھے۔ دوسری جانب پولیس نے ربیعہ احسن کے شوہر کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے بھائی کے بیان کے بعد پولیس نے حادثے کے زاویے سے تحقیقات شروع کردیں۔
ربیعہ احسن کی لا ش 8 نومبر کو راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ کے ایک کمرے سے ملی تھی۔ ان کی گردن کے نچلے حصے میں گولی لگی تھی، جو جان لیو ا ثابت ہوئی۔ ربیعہ احسن کے شوہر کے خلاف ان کے بھائی خرم احمد کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کے بعد شوہر کو فوری طور پر تحویل میں لے لیا تھا ۔ گھر کے ایک کمرے سے 30 بور پستو ل بھی برآمد کیا گیا تھا۔