ہری پورمیں تربیلا ڈیم کے زیر تعمیر ٹی فائیوپراجیکٹ کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا
تمام غیر ملکی اور پاکستانی ورکرز محفوظ مقام پر منتقل
November 9, 2026 · اہم خبریں
تصویر: سوشل میڈیا
تربیلا ڈیم کے ٹی فائیو پاور پراجیکٹ میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے ٹنل فائیو میں پانی بھر گیا، تمام ورکرز کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد کے مطابق پراجیکٹ پر کام کرنے والے تمام غیر ملکی اور پاکستانی ورکرز کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ڈی سی ہری پورنے کہا کہ ٹنل میں پانی بھرنے سے ایک پاکستانی ورکر ڈوبالیکن اسے بحفاظت نکال لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہری پور حفاظتی بند ٹوٹنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ٹی فائیو پراجیکٹ میں کام غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا ہے۔
ٹیگز: