نئے صوبوں کا معاملہ الیکشن 2029 کے بعد تک ملتوی ہونے کا امکان، مونس الٰہی کا طنزیہ تبصرہ
پی ٹی آئی رہنما نے کہا مبینہ طور پر معاملہ مؤخر کردیا گیا، چوہدری وجاہت کے بچوں کی ناراضی وزارتیں نہ ملنے سے جوڑی
نئے صوبوں کا معاملہ الیکشن 2029 کے بعد تک ملتوی ہونے کا امکان، مونس الٰہی کا طنزیہ تبصرہ
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی نے نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ مبینہ طور پر الیکشن 2029 کے بعد تک ملتوی کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ ’’انگور کھٹے ہیں!‘‘
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر نئے صوبوں کا معاملہ الیکشن 2029 کے بعد تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری وجاہت صاحب کے بچے اس لیے شور مچا رہے ہیں کیونکہ ان کے بقول دھاندلی کے بعد چوہدری شجاعت حسین کے بچوں نے تمام معاملات اپنے پاس رکھ لیے اور انہیں وزارتیں نہیں ملیں۔
مونس الٰہی نے مزید کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انہیں بھی وزارتیں دے دی جاتیں تو آج وہ بھی خوش بیٹھے ہوتے۔