پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا
اسلام آباد میں 15 اور 16 نومبر کو اجلاس منعقد ہوگا، علاقائی تجارت، اقتصادی تعاون اور باہمی روابط زیرِ بحث آئیں گے
پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا
اسلام آباد: پاکستان اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا، جو 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان حکومت کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔ وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھی افغان طالبان حکومت کو دعوت نہ دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان 2026-27 کے لیے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کی صدارت کر رہا ہے۔
اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان علاقائی تجارت، اقتصادی تعاون اور باہمی رابطوں کے فروغ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
دوسری جانب اجلاس کے دوران خطے میں اقتصادی روابط مضبوط بنانے اور مشترکہ تعاون کے نئے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔