تربیلہ ڈیم سے پانی کا اخراج ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے تجاوز کرنے کا امکان،ہری پور کی قریبی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت
ٹی فائیو پاور پروجیکٹ کے قریب رہنے والے شہریوں کے لیے واپڈا اور انتظامیہ کی ہدایات، مویشیوں اور بچوں کو دریا سے دور رکھنے کی تاکید
تربیلہ ڈیم سے پانی کا اخراج ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے تجاوز کرنے کا امکان، ہری پور کی قریبی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت
ہری پور: تربیلہ ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافے کے پیش نظر ٹی فائیو پاور پروجیکٹ کے قریب واقع آبادیوں کے لیے واپڈا کی جانب سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
جاری ہدایات کے مطابق تربیلہ ڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک سے زائد رہے گا، جس کے پیش نظر قریبی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب نے ہدایت کی ہے کہ تمام قریبی آبادیاں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
انہوں نے مویشی پال افراد کو بھی اپنے مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر غازی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دریا سے دور رکھیں اور حفاظتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔