ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے بعد اغوا کیے گئے تینوں اہلکار بحفاظت بازیاب
ڈی پی او، ضلعی انتظامیہ اور علاقائی مشران کی مشترکہ کوششیں کامیاب،تینوں اہلکار محفوظ اور جلد ہنگو پہنچائے جائیں گے
November 9, 2026 · قومی
ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے بعد اغوا کیے گئے تینوں اہلکار بحفاظت بازیاب
ہنگو: ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے دوران اغوا کیے گئے تینوں پولیس اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
ضلعی پولیس افسر، علاقائی مشران اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے شاہ الماس پیر پہاڑی پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے دوران اغوا کیے گئے تینوں پولیس اہلکاروں کی بازیابی ممکن ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان نے اہلکاروں کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں پولیس اہلکار محفوظ اور سلامت ہیں اور انہیں بہت جلد ہنگو پہنچا دیا جائے گا۔