ایرانی بحریہ کا 10 روز میں11 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

جہازوں کے جدید نیویگیشن سسٹمز کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے، ایرانی بحریہ

November 9, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 10 روز کے دوران عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ سے گزرنے والے کم از کم 11 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی بحریہ کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران تمام 11 آئل ٹینکروں اور ان کے جدید نیویگیشن سسٹمز کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران آبنائے ہرمز کے اطراف میں متعدد دیگر تجارتی جہازوں میں بھی پراسرار طور پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد خطے کی سمندری گزرگاہوں میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ان واقعات کے بعد خطے میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور بین الاقوامی بحری آمدورفت شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔