شہدادپور میں خواجہ سرا اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں قتل

مقتول کی شناخت ایاز چنا ولد معشوق چنا کے نام سے ہوئی ، پولیس

November 9, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

شہدادپور : سمس اسپتال کے باہر خواجہ سرا کو مبینہ طور پر نامعلوم ساتھی نے چھری کے وار کرکے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہدادپور میں سمس اسپتال کے باہر ایک خواجہ سرا کو مبینہ طور پر اس کے اپنے ہی ساتھی نے تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا،واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ایاز چنا ولد معشوق چنا کے نام سے ہوئی جسے مبینہ طور پر اس کے نامعلوم ساتھی نے چاقو کے وار کرکے قتل کیا جسے فوری طور پر سمس اسپتال شہدادپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہدادپور پولیس سمس اسپتال پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے قتل کے محرکات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔