لندن میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی

شدید دھند اور ہوا کی رفتار کم ہونے کے باعث آلودہ ذرات فضا میں جمع ہو رہے ہیں، جس سے شہریوں کی صحت کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

November 10, 2026 · بام دنیا
لندن میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی

لندن میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، جس کے بعد میئر صادق خان نے شہر بھر کے لیے ہائی پولوشن الرٹ جاری کردیا۔

حکام کے مطابق گریٹر لندن کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی بلند ریکارڈ کی گئی ہے۔ شدید دھند اور ہوا کی رفتار کم ہونے کے باعث آلودہ ذرات فضا میں جمع ہو رہے ہیں، جس سے شہریوں کی صحت کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بون فائر نائٹ اور دیوالی کے موقع پر ہونے والی آتش بازی سے اٹھنے والے دھوئیں نے بھی فضائی آلودگی میں اضافہ کیا ہے۔

حکام نے دمہ اور دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔