شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل
شاہ محمود قریشی اپنی بیرک میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک انہیں چکر آگئے اور وہ زمین پر گر پڑے۔
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل
ذرائع کے مطابق چند روز قبل جیل میں قیام کے دوران شاہ محمود قریشی اپنی بیرک میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک انہیں چکر آگئے اور وہ زمین پر گر پڑے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرنے کے باعث ان کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں، جبکہ گھٹنے اور بازو پر بھی چوٹیں لگیں۔
واقعے کے بعد جیل حکام نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور خون کے نمونے حاصل کرکے تجزیے کے لیے شوکت خانم اسپتال بھجوائے تھے۔
اب شاہ محمود قریشی کو مزید تفصیلی معائنے اور ضروری طبی ٹیسٹوں کے لیے پی آئی سی منتقل کیا گیا ہے، جہاں ماہر ڈاکٹرز ان کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں۔